سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت : جام کمال خان

0 127

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلی نے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائ کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن کو ہرگز سبوتاڑ ہونے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.