کچلاک اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی پیشی پر سیاسی جماعتوں کی مبینہ خاموشی باعث افسوس ہے کیسکو نے اہلیان کچلاک کو لاوارث قرار دیکر بجلی سے یکسر محروم کردیا ہے ،عبدالحنان بازئی
کچلاک:پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر سماجی شخصیت عبدالحنان بازئی نے کچلاک سملی اور گردونواح میں ایک عرصہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی پیشی اور کیسکو ذمہ داران کی ہٹ دھرمی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ارباب اقتدار کی مبینہ خاموشی ایک المیہ سے کم نہیں ہے پرانے پاکستان مانگنے والے اب عوام کی سامنا کرانے سے کتراتے ہیں بجلی غائب اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اور کیسکو ذمہ دار ان کی ناروا عمل کے خلاف منظم جدوجہد کا آغاز کرینگے اور عوام کی تائید عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔