،یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی دہشت گردوں کی شکست خوردہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے،کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی نہ صرف شدید بلکہ سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی دہشت گردوں کی شکست خوردہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے عناصر انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔

اسپیکر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قیمتی جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ریاست اپنے عوام کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائے گی۔کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے، قوم اور ریاست کا عزم ناقابلِ شکست ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے امن کے دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.