کراچی، 7 اکتوبر: بلوچستان کی قوم پرست سیاست کے نمایاں رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر حکیم لہڑی بلوچستان کی قوم پرست سیاست میں ایک معروف نام تھے اور طویل عرصے تک سیاسی و قومی معاملات میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔