حب: اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیرِ صدارت لوکل/ڈومیسائل کمیٹی کا اجلاس۔
حب۔ اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس حب میں لوکل/ڈومیسائل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب تحصیلدار(یوٹی) فدا حسین رونجھو،سمیت لوکل/ڈومیسائل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہر درخواست کو متعلقہ قواعد و ضوابط اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں جانچا گیا تاکہ صرف اہل اور مستحق درخواست گزاروں کو لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کی سفارش کی جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن حب مہیم خان گچکی نے ہدایت کی کہ لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے عمل میں مکمل شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور منصفانہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔