ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ واٹر کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ، بورز کی تنصیب، پانی کے استعمال کو منظم بنانے اور آبی وسائل کے مؤثر استعمال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افسران نے ضلع میں زیرِ زمین پانی کی صورتحال اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی، جبکہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ متعلقہ این او سی کے بغیر کسی کو بور لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پہلے سے نصب بورز کا ریکارڈ مرتب کرکے انہیں قواعد کے مطابق ریگولرائز کرنے اور ضروری این او سی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔