ڈپٹی کمشنر سبی کی سربراہی میں سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں کے حوالے سے اجلاس

سبی: ڈپٹی کمشنر سبی کی سربراہی میں سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد،

اجلاس میں تمام محکموں کے ضلعی آفیسران کی شرکت، اجلاس میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ سالانہ تاریخی میلہ2022 کے تمام تر تیاریاں جلد مکمل کی جائیں، تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کو یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر سید ذاہد شاہ۔ تفصیلات کے مطابق سبی تبلیغی اجتماع 2022اور سبی کا سالانہ ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2022کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر سبی سید ذاہد شاہ کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں منعقدہوا,اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ماہجبیں,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحیدشریف عمرانی,ایس ایس پی سبی دوستین خان دشتی,چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی غلام عباس بوہڑ,ایف سی آفیسران سمیت ضلعی آفیسران و علماء کرام نے شرکت کی,اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سبی سیدذاہد شاہ نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتما اور سبی میلہ دونوں سبی کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں جس میں نہ صرف سبی بلکہ پورے پاکستان سے لوگ شرکت کرتے ہیں تبلیغی اجتماع میں کسی قسم کی بھی شکایات برداشت نہیں کی جائے گی سیکیورٹی ادارے امن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپورکرداراداکریں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے انتظامات کیے جائیں شہر کے داخلی وخارجی راستوں کے علاوہ کسی کو شہر میں داخل ہونے نہ دیاجاے ہرآنے جانے والے کی شناخت معلوم کی جاے کسی کو شہرمیں امن وامان اور انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاے سبی کا سالانہ وثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں کی تیاریاں شروع کی جائیں اور تمام ترتیاریاں وقت مقررہ سے پہلے مکمل کی جائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنہ نہ کرنا پڑے سبی میلہ کا انتظار نہ صرف سبی بلکہ پورے بلوچستان کے لوگ بے صبری سے کرتے ہیں سبی کے شہریوں کے روزگارکا انحصار سبی میلہ پر ہوتاہے جو ہرطرح کی لین دین میلہ پر کرتے ہیں ہمارے ہاں شہری کا گزربسر مویشیاں پر ہوتاہے جو ساراسال اپنے جانورکی خوب خدمت کرتے ہیں اور میلہ کے دنوں میں اچھی قیمت میں فروخت کرتاہے سبی میلہ سے کئی افراد کو روزگار ملتاہے اس بار سبی میلہ میں تبدیلی لائی جارہی ہے میلہ کے مختلف تفریح پہنچانے والے ایٹم میں تبدیلی لائیں گے تاکہ آنے والے شہریوں کو مختلف ایٹم دیکھنے کو ملیں اور خوب تفریح کریں ڈپٹی کمشنر سبی سید ذاہد شاہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کو تنبیہ کی ہے کہ میلہ 2022 کی سیکیورٹی فل پروف بنائی جائے تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے دوردراز سے آنے والے مہمانوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنہ نہ کرنا پڑے کیونکہ انکے جان ومال کی حفاظت کرنا ہمارے فرائض میں ہیں اور ہر آفیسرہرادارہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.