ڈیرہ اللہ یار: امیر جماعت اسلامی سراج الحق بلوچستان کے دورہ پر آج ڈیرہ اللہ یار پہنچیں گے جمعرات کو شام اعلانیہ 101 دھرنوں کے سلسلے میں مہنگائی بیروزگاری کے خلاف احتجاجی دھرنے دینگے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی مجید ٹاون جھڈیر شاخ میں غریب افراد میں پلاٹس تقسیم کرینگے اور دو مقامات پر شمولیتی جلسوں سے خطاب بھی کرینگے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ڈیرہ اللہ یار آمد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں شہر بھر میں جماعت کے جھنڈے آویزاں کیے گئے۔