کوئٹہ (آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،ژوب ،زیارت ،قلعہ عبداللہ اور دالبندین میں بارش پہاڑوں پر برف باری جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم مطلع آبرآلود رہنے کاامکان ظاہر کیاگیاہے ،صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ژوب،زیارت،چمن،دالبندین،قلعہ عبداللہ میں بارش جبکہ پہاڑی سلسلوں پربرفباری کاامکان ہے اس کے علاوہ آج سے بلوچستان کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کاامکان بھی ہے ،محکمہ موسمیا ت کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہیگا،زیارت اورمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 03ڈگری سیٹی گریڈ ،قلات اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 01ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈی اور دالبندین میں 07ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں 09ڈگری سینٹی گریڈ اور بارکھان میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ،گوادر اور پسنی میں کم سے کم درجہ حرارت14 جیونی میں 17،اوراوڑمارہ میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ،خضدار میں درجہ حرارت 9 اورلسبیلہ میں 17ڈگری سینٹی گریڈ ،پنجگور میں 07ڈگری سینٹی گریڈجبکہ تربت میں 17ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہو ا میں نمی کا تناسب76فیصد،گوادر میں 94قلات میں 55فیصد اور جیو نی میں 95فیصد تربت میں ہو ا نمی کی تناسب31فیصد،سبی میں 78فیصد اور نوکنڈی میں 20فیصد ریکارڈ کیاگیا۔