سبی: تحصیل آفس سبی کے ساتھ ہی عرضی نونسوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کا سلسلہ شروع کردیا 15روپے کا اسٹمپ 70روپے میں جبکہ 50والا اسٹمپ150روپے میں دستیاب خزانہ آفس میں اسٹمپ نایاب ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں
تفصیلات کے مطابق سبی شہر میں تحصیل آفس کے ساتھ ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع کردیا گیا غریب شہریوں کو درخواست لکھانے کے لئے 15روپے والا اسٹمپ 70روپے جبکہ 50والا 150روپے میں عرضی نونسوں نے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اس مہنگائی میں لوگوں کو سبی کے عرضی نونسوں سے چھٹکار ادلانے کے لئے کمشنر سبی ڈویژن وڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر اس سلسلے میں اپنا رول پلے کریں واضح رہے کہ سبی میں محکمہ خزانہ میں اسٹمپ نایاب ہے ۔