لسبیلہ :حب شہر میں مچھر مار اسپرے مہم نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مچھروں کی یلغار اور انکی افزائش میں اضافہ حب شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور بالا احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر حب کے تمام یونین کونسل میں حب شہری عوامی حلقوں سیاسی و سماجی شخصیات کا ضلعی انتظامیہ کی فوری طور پر توجہ مبزول کراتے ہوئے ہنگاہمی بنیادوں پر تسلی بخش ملیریا اسپرے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے مچھروں کی یلغار ہوتی ہے اور بروقت اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے ملیریا،ٹائیفائڈ،ڈینگی جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ حب شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں زمہ داران خواب و خروش کے نشے میں رہتے ہوئے اپنے اے سی والے دفتر تک محدود ہیں عوامی مسائل حل کیلئے انکا عوام سے کوئی بھی سروکار نہیں ہے حب شہری و عوامی نمائندوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے آئے روز شوشل میڈیا کے ذریعے نیوز چلانے اور انتظامیہ کو نشاندھی کروانے کے باوجود بھی زمہ داران کی جانب سے خاموشی معنی خیز رکھتی ہے حب شہری و عوامی نمائندوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا وزیر اعلی بلوچستان،وزیر صحت بلوچستان،وزیر بلدیات بلوچستان،ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ ٹو گوادر،سکیرٹری صحت،کمشنر قلات ڈویژن،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ،اسسٹنٹ کمشنر حب سے فوری نوٹس لے کر زمہ داران کو ہنگاہمی بنیادوں پر حب شہر کے تمام یونین کونسل اور گرد نواح میں تسلی بخش اسپرے کرانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔