وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سینٹرل پولیس آفس بلوچستان میں محرم الحرام اوریوم عاشورپر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید، سیکرٹری آئی ٹی سمیت دیگر اعلی حکام موجود وزیراعلی نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں یوم عاشور پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلی کو جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ ،وزیراعلی کا عاشورہ محرم پر موثر حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہاروزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا سول سیکرٹریٹ میں کوئٹہ سیف سٹی سینٹر کا دورہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کوئٹہ بھی موجود ،اس موقع پر وزیر اعلی کو سیکرٹری آئی ٹی کی یوم عاشور پر جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ