قلعہ عبداللہ: بلو چستان کے ضلع پشین میں مسلح افراد کے ہا تھوں قتل ہو نے والے نو جوان ڈرائیور کی گاڑی قلعہ عبداللہ با زار کے قریب سے بر آمدکر لی گئی ہے۔لیویز ذرا ئع کے مطا بق گزشتہ پشین میں قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی سید برات بابا قبرستان قلعہ عبداللہ بازار سے برآمد کر لی گئی ملزمان رات کی تاریکی میں گاڑی قبرستان کے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے لیویز فورس نے موقع پرپہنچ کر گاڑی میں تحویل میں لے لی ہے بلکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں جا ری ہیں ۔ واضح رہے پشین میںمسلح افراد نے ٹیکسی ڈرائیور محمد قاسم کو گو لیاں ما ر کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد مقتول کے ورثا اور اہلیان علا قہ نے میت سمیت کو ئٹہ چمن شاہراہ کو احتجاجا بند کر دیا تھا ۔