اوستہ محمد : ٹرانسپورٹرزکی من مانیا عروج پرکرائے اپنی مرضی کا لے رہے ہیںاوستہ ٹو کراچی 18سو جبکہ تیس کلو میٹر دور وہی بس ایک ہزار لیتا ہے تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ مالکان کی من مانیاں عروج پر ہیں مہنگائی ضرور بڑھ گئی لیکن کچھ مہنگائی خود ساختہ ہو رہی ہے عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ اوستہ سے کراچی18 سو کوچ والے لے رہے ہیں تو کوئی 2000لے رہے ہیں لیکن وہی کوچ 30کلو میٹر پر شہداد کوٹ سندھ سے فی آدمی کا کرایہ ایک ہزار لیا جاتا ہے یہ نہ انصافی کیوں یہ من مانی کو کون کنٹرول کرے گا عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹروں کی من مانی کو ختم کیا جائے مناسب کرایہ رکھا جائے۔